3 اگست 2025 - 13:06
غزہ: اسرائیلی فورسز نے مزید 62 فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ میں نہتے اور بھوکے فلسطینیوں پر غاصب صہیونی فورسز کی اندھادھند اور وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | عرب میڈیا کے مطابق غاصب صہیونی افواج نے مختلف کارروائیوں میں 62 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جن میں امداد کے منتظر 38 فلسطینی بھی شامل ہیں جو نام نہاد امریکی-صہیونی 'غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن' کے امدادی مراکز کے گردونواح میں گولیوں کا نشانہ بنے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک غزہ میں بھوک اور غذائی کمی کا شکار ہو کر 169 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 93 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کی گذرگاہ میں 36 امدادی ٹرک داخل ہوئے جو 'روزانہ 600 ٹرکوں کی ضرورت' کو ہرگز پورا نہیں کرسکتے۔

صہیونیوں نے عالمی دباؤ پر فضا سے امدادی سامان گرانے کی اجازت دی ہے مگر اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے بتایا ہے کہ فضائی راستے سے غزہ میں گرائی جانے والی امداد ناکافی ہے، انروا نے اسرائیل سے زمینی راستے سے امداد کی زیادہ فراہمی پر زور دیا ہے۔

ادھر غیر جانبدار ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح کہ امریکی-صہیونی 'غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن' کے امدادی مراکز موت کا جال بن چکے ہیں جہاں بھوکے فلسطینیوں کو جمع کیا جاتا ہے اور پھر ان پر گولی چلائی جاتی ہے، فضا سے گرائی جانے والی امداد بھی نہ صرف ناکافی ہے بلکہ بہت سے فلسطینیوں کی شہادت کا باعث بن رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha